دمشق : شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کے میزائیل حملے کو ناکام بنادیا۔ اسرائیلی فوج نے دمشق کے مضافات پر میزائیل داغے میزائیل ڈیفنس سسٹم نے زیادہ تر میزائیل کو ہوا میں ہی ناکارہ بنا دیا ۔ حملے میں جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ۔ شام کا ایک میزائیل، مقبوضہ علاقے کے آسمان میں پھٹا جس کے بعد وہاں خطرے کی گھنٹیاں بجا دی گئیں۔

































