
واشنگٹن: امریکہ کی ریاست نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے شروع ہونے والی غزہ میں مظالم کے خلاف تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔ امریکہ کے چودہ تعلیمی اداروں کے ساتھ پیرس ، سڈنی اور میلبورن میں بھی طلبا کے مظاہرے جاری ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے گرفتار اور مظاہرہ کرنے والے طلبا کے خلاف مزید کارروائی سے انکار کردیا ہے۔ جس پر طلبا نے خوشی کا اظہار کیا۔ اب تک امریکی کی چودہ یونیورسٹیوں سے 9 سو سے زائد طلبا کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ جس پر امریکی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے کئی سینیٹرز نے طلبا کو پرامن احتجاج کا حق دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی معاشرے میں پرامن احتجاج کو دبانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔


































