
مقبوضہ بیت المقدس : صہیونی ذرائع ابلاغ نے غاصب ریاست کی تباہی کے حوالے سے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے نظریے کی حقیقت کا اعتراف کیا ہے۔ صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصر اللہ مقبوضہ علاقوں میں رونما ہونے والے واقعات سے مطمئن ہیں۔ سید حسن نصر اللہ کا صہیونی حکومت کے بارے میں مکڑی کے جالے کا نظریہ اب حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے۔ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے ایک خطاب میں صیہونی ریاست کو اس کی کمزور بنیادوں کے پیش نظر مکڑی کے جالے سے تشبیہ دی تھی۔


































