Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ہندوستان میں مذہبی آزادی کی صورتحال تشویشناک ہے، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے ہندوستان میں مذہبی آزادی کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے مودی سرکار سے اقلیتوں پر حملوں کی مذمت کا مطالبہ کردیا۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادیوں سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی جس میں ہندو توا عناصر کی قیادت میں مسلمانوں, عیسائیوں, دلتوں اور سکھوں سمیت مذہبی اقلیتوں کے خلاف حملوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ یہ رپورٹ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ واشنگٹن سے ایک ماہ قبل جاری ہوئی ہے۔ ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ وہ ہندوستان میں مذہبی تشدد کے تسلسل سے مایوس ہیں۔ ہم ہندوستان پر مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ مذہبی تشدد کی مذمت کریں اورمذہبی اقلیتوں کے خلاف غیر انسانی بیان بازی کرنے والے عناصر کو جوابدہ ٹھہرائیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سول سوسائٹی کے ساتھیوں اورصحافیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ جو زیادتیوں کو دستاویز کرنے کے لیے ہر روز کام کر رہے ہیں۔ امریکا اپنے ہم منصبوں سے مسائل کو حل کرنے کیلئے براہ راست بات چیت کرے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular