
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے۔ فوج کو چہلم امام حسین(ع) پر سیکورٹی کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ مرتضی سولنگی نے کہا کہ پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں اور قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ گلگت بلتستان میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز، کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دفعہ 144 پورے خطے میں نافذ کی گئی ہے۔


































