Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

حالات معمول پر آچکے ہیں، اداروں کی ہوشیاری سے امن بحال ہوا، ایرانی وزیرخارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ حالیہ بدامنی کے بعد ملک بھر میں حالات معمول پر آچکے ہیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہوشیاری کے باعث ملک میں امن بحال ہوا ہے۔ ان کے مطابق ابتدائی طور پر پرامن مظاہروں کو اسرائیل اور امریکہ کی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر نے تشدد اور انتشار کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی۔ عباس عراقچی نے یہ بات متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شعور اور سیکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات نے حالات کو قابو میں رکھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بعض امریکی حکام کے بیانات کو اشتعال انگیز اور ایران کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی بیرونی مداخلت یا جارحیت کو قبول نہیں کرے گی.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular