
نیویارک: اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے تحفظ کو یقینی بنائے۔ جو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آباد کاروں کےمہلک حملوں کی زد میں آرہے ہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ریاض منصور نے کہا کہ یہ 15 رکنی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ مداخلت کرے اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے تشدد کے درمیان کوئی عملی قدم اٹھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی شہری آبادی تحفظ مانگ رہی ہے ۔ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ حوارہ اور قریبی دیہات میں آباد کاروں کی حالیہ مجرمانہ اور دہشت گردی کی کارروائی کے بعد شہری آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات کی ذمہ داری پوری کرے۔ انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل کے نمائندوں کے لیے حوارہ کا دورہ مددگار ثابت ہوتا اگر وہ صورتحال کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔اور بچوں۔ ماؤں اور ان کے خاندانوں کے ذہنوں اور دلوں میں خوف محسوس کر سکیں۔


































