Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ثقافتی ترقی میں کتاب کا کردار ناگزیر ہے، ولی امرالمسلمین

تہران : ولی امرمسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 34 ویں تہران انٹرنیشنل بک فیئر کا معائنہ کیا۔ آپ نے تین گھنٹے مصلائے امام خمینی(رح) میں لگے کتب میلے میں گزارے۔ ولی امرمسلمین نے الگ الگ اسٹالوں پر جاکر کتابیں دیکھیں اور ناشروں سے بات کی اور نئی شائع ہونے والی کتابوں کے بارے میں گفتگو کی۔ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس موقع پر قومی میڈیا سے گفتگو میں کتب میلے کو علمی و ثقافتی پہلو کے غلبے والا عظیم اجتماع قرار دیا اور کہا کہ الحمد للہ کتب میلے میں نوجوانوں کی بلند ہمتی اور اچھے جذبات کی نوید بخش نشانیاں نظر آ رہی ہیں۔
ولی امرمسلمین کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار کے مطابق کتب میلے کو عوام میں خوب پذیرائی ملی ہے اور بکنے والی کتابوں کی تعداد بھی خاصی زیادہ ہے۔ ولی امرمسلمین کے مطابق بعض ناسازگار پہلوؤں کے باوجود ملک میں کتب کی نشر و اشاعت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشرو اشاعت کے سلسلے میں سب سے بنیادی مشکل کاغذ کی گرانی ہے اور بعض اوقات کاغذ کی کوالٹی خراب ہوتی ہے، تاہم وزیر ثقافت نے اطلاع دی ہے کہ اچھے کاغذ کے پروڈکشن کے لئے تیاریاں کی گئی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس سے کاغذ کی مہنگی قیمتیں بھی کم ہوں گی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ملک میں کلچر بنانے کے لئے ہمیشہ کتابوں کی ضرورت ہوتی ہے اور سائیبر اسپیس اور سوشل میڈیا کا رواج ہو جانے کے باوجود کتابوں کی آج بھی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ ولی امرمسلمین کا کہنا تھا کہ اچھے میڈیا اور آرٹ پروڈکٹ بنانے کے لئے کتابوں اور مطالعے کی ضرورت ہے، میں ہمیشہ عوام الناس اور خاص طور پر جوانوں کو کتابوں کے مطالعے کی سفارش کرتا ہوں، تاہم آج میں میڈیا اور آرٹ کے میدان میں کام کرنے والوں کو کتب کے مطالعے کی سفارش کرنا چاہتا ہوں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں لکھی گئی کتابوں کے ترجمے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر لکھی جانے والی کتب کے ترجمے پر سنجیدگی سے توجہ دینا چاہئے، البتہ اس کے لئے ایسے مترجمین کی خدمات لینی چاہئے جو بھرپور مہارت رکھتے ہیں۔ولی امرمسلمین نے اپنے انٹرویو میں بچوں کی کتب کے موضوع پر بھی خاص تاکید کی اور کہا کہ بچوں کے لئے لکھی جانے والی کتابوں میں ہمارے اپنے کلچر کو مد نظر رکھا جانا چاہئے اور کوشش ہو کہ ہمیں اغیار کی کتب کی ضرورت نہ پڑے۔ ولی امرمسلمین کا کہنا تھا کہ وہ کتابوں کے مطالعے خاص طور پر مقدس دفاع اور شہدائے پاسبان حرم کی یادداشتوں کی کتابوں کے مطالعے پر کافی وقت صرف کرتے ہیں۔ آپ نے کہا کہ یادداشتوں کی یہ کتابیں بڑی گراں قدر ہیں اور یہ نئے انداز کی کتابیں ہیں جن کی تصنیف میں خواتین بہت سرگرم ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular