Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا

تہران، واشنگٹن، ابوظہبی: مشرق وسطیٰ میں جنگ 35 ویں روز میں داخل ہو گئی، امریکا اسرائیل کے حملوں میں شدت آ گئی، تہران، کرج، قم، بندرعباس اور ایران کے دیگر علاقوں پر حملے کیے گئے، ایران نے امریکی تنصیبات اور اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، قیشم جزیرے پر لڑاکا طیارہ مار گرایا، ابراہم لنکن بیڑے پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا۔
جنگ کے آغاز سے اب تک ایران میں 2076 افراد شہید ہو چکے ہیں، 26 ہزار 500 سے زائد زخمی ہوئے، ایک لاکھ 13 ہزار شہری املاک کو نقصان ہوا، 90 ہزار گھر اور 760 تعلیمی ادارے بھی تباہ ہوئے ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک اور امریکی ایف-35 طیارہ اس وقت مار گرایا جب وہ وسطی ایران کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ فارس نیوز ایجنسی کی ٹیلیگرام پوسٹ میں بتایا گیا کہ لڑاکا طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو کر گر کر تباہ ہو گیا اور طیارے کو شدید نقصان پہنچنے کے باعث پائلٹ کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے بھی ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ شدید دھماکے کی وجہ سے امکان نہیں ہے کہ پائلٹ طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا ہو، امریکی سینٹرل کمانڈ نے فوری طور پر ان دعووں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے دبئی میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کے ایک ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنایا ہے، یہ حملہ گزشتہ روز کمال خرازی اور ان کی اہلیہ کے قتل کی کوشش کے جواب میں کیا گیا، تاہم دبئی انتظامیہ نے ایران کی جانب سے اوریکل کمپنی پر حملے کے دعوے کی تردید کی ہے۔
یہ کارروائیاں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آئی ہیں، اس کے بعد کہ پاسدارانے انقلاب نے اس سے قبل امریکہ کی 18 بڑی ٹیکنالوجی اور صنعتی کمپنیوں کی ایک فہرست جاری کی تھی جن میں مائیکروسافٹ، گوگل، ایپل، میٹا، انٹیل، آئی بی ایم، ٹیسلا اور بوئنگ شامل ہیں اور انھیں مشرقِ وسطیٰ میں اپنی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
ایران اور اس کے اتحادیوں کا اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ حملوں کا تبادلہ ہوا ہے جب کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکہ سے جڑی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا، بڑھتے ہوئے حملوں کا رخ اب معاشی اور صنعتی مقامات کی طرف ہو گیا ہے، جس سے یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ دنیا بھر میں توانائی کی سپلائی زیادہ متاثر ہو سکتی ہے اور جنگ کے اثرات میدان جنگ سے باہر بھی مزید گہرے ہو سکتے ہیں۔
ایران نے کہا ہے کہ اس کے تازہ حملوں کی لہر میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا، اور یہ اس کی صنعتی تنصیبات پر پہلے ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کا جواب تھا، ایران کے مطابق ان اہداف میں ابوظہبی میں امریکی اسٹیل صنعتیں، بحرین میں امریکی ایلومینیم صنعتیں، اور صہیونی حکومت کی رفائیل اسلحہ فیکٹریاں شامل تھیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular