Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

دہشت گردی کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے، سازشوں کو اتحاد سے ناکام بنائیں گے، علماء مشائخ کانفرنس

اسلام آباد : پیغام پاکستان علماءو مشائخ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسندی ، دہشت گردی کےخاتمے، بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے کیلئے اجتماعات پاکستان علماءکونسل کے اہم اہداف ہوں گے۔ اسلام آباد میں کانفرنس کی صدارت حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی ، کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر ڈاکٹر عارف الرحمن علوی تھے ۔کانفرنس کے اعلامیہ میں پشاور سانحہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے ، باہمی اتحاد سے ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے ، پاکستان کے تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے قائدین نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پیغام پاکستان کی صورت میں متفقہ بیانیہ دیا ہے جس پر 15 ہزار سے زائد علماءو مشائخ نے دستخط کیے ہیں، اعلامیہ میں کہا گیا کہ معاشرے کی اصلاح میں محراب و منبر ، مدارس و مساجد کا کردار بہت اہم ہے ، پاکستان علماءکونسل نے اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ مل کر عصر حاضر کے مسائل اور پیغام پاکستان کی روشنی میں اہداف مقرر کیے ہیں جو انشاءاللہ پورے کیے جائیں گے۔ اسلام امن ، سلامتی و اعتدال کا دین ہے ، اسلام میں تشدد اور عدم رواداری کا کوئی تصور نہیں ہے ، پاکستان میں تمام مذاہب اور مسالک کے ماننے والے رہتے ہیں.

مزید پڑھیے

Most Popular