
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے الزام لگایا کہ مغرور مغرب، دنیا کو عالمی تنازعہ میں الجھا رہاہے۔ماسکو میں فوجی پریڈ کی تقریب سے خطاب میں پیوٹن نے خبردار کیا کہ ایٹمی طاقت کی اسٹریٹجک فورسز جنگ کے لیے تیار ہیں، جیسا کہ اس نے دوسری جنگ عظیم میں جرمنی پر سوویت یونین کی فتح حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی اشرافیہ نازی ازم کو شکست دینے میں سوویت یونین کے کردار کو بھول چکے ہیں اور اب دنیا بھر میں تنازعات کو ہوا دے رہے ہیں۔ پیوٹن نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس طرح کے عزائم کی زیادتی کس طرف لے جاتی ہے۔ روس عالمی تصادم کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ لیکن ہم کسی کو بھی دھمکی دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہماری اسٹریٹجک افواج ہمیشہ جنگی حالت میں رہتی ہیں۔


































