Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اقلیتوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے ، آرمی چیف

ننگر پارکر : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، اقلیتوں کی حفاظت ریاستی ذمہ داری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ننگرپارکر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنی پیشہ ورانہ تیاریوں پر توجہ مرکوزرکھیں، کسی بھی چیلنج کےموثرجواب کیلئے تربیت جاری رکھیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے مقامی ہندوبرادری نے بھی ملاقات کی، اقلیتوں کو محفوظ ماحول دینے پر ہندو کمیونٹی نے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کراچی اورڈی جی رینجرز سندھ بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular