
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 7 فروری کو اسلام آباد میں کُل جماعتی کانفرنس بلا لی جس میں پاکستان تحریک انصاف کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم نے اہم قومی چیلنجز پر تمام سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایاز صادق کے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطے ہوئے ہیں۔ ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔


































