Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

شادی کی تقریب پر حملے میں امریکا کے ملوث ہونے کا امکان

لندن : نیوز ایجنسی رائیٹر نے ایران میں شادی کی تقریب پر میزائل حملے میں امریکا کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ امریکا نے کہا ہےکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔رائٹرز کے تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ جنوبی ایران کے شہر کوہستک میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنانے والا میزائل امریکی تھا۔ رائٹرز نے حملے کی تصاویر اور ویڈیوز کا جائزہ لینے کے لیے اسلحہ کے ماہرین سے بھی رائے لی۔ چار میں سے تین ماہرین نے کہا کہ ہلاکتیں کسی ایرانی میزائل کے بھٹکنے کے نتیجے میں ہونے کا امکان کم ہے۔ ماہرین کے مطابق شواہد براہِ راست امریکی ہتھیار کے حملے سے مطابقت رکھتے ہیں۔ امریکی نائب صدر جےڈی وینس نےکہا کہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم انہیں ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ ذمہ داری امریکی افواج پر عائد ہوتی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران بعض اوقات ایسے واقعات پیش آ جاتے ہیں۔ امریکا جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ نہیں بناتا۔ وینس نے کہا کہ اگر امریکی فوج سے غلطی ہوتی ہے تو اس کی تحقیقات کی جاتی ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی غلطیوں سے بچا جا سکے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular