Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

متنازعہ نصاب پر وفاق المدارس کا موقف ہمارا موقف ہے، علامہ ساجد نقوی

اسلام آباد : سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے متنازعہ یکساں نصاب تعلیم پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے فیصلے کی حمایت اور اسے تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس یو سی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس منعقدہ مدرسہ زینبیہ ؑ راولپنڈی میں مورخہ 26 فروری 2022 کو علامہ سید ساجد علی نقوی نے واضح بتایا کہ یکساں قومی نصاب تعلیم کے بارے میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا موقف ہمارا موقف ہےاور ہم ان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔یکساں قومی نصاب تعلیم کے سلسلے میں کسی جانب سے کوئی اجلاس یا میٹنگ بلائی جائے تو دعوت قبول کرنے یا کسی قسم اقدام سے پہلے مشاورت انتہائی ضروری ہے، بغیر مشاورت کسی اقدام سے اجتناب کیا جائے واضح رہے کہ ملت جعفریہ پاکستان نے یکساں قومی نصاب کے مسودہ سامنے آنے کے بعد اسے اہل بیتؑ دشمن قرار دیکر مسترد کردیا ہے ۔

مزید پڑھیے

Most Popular