Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

امام راحلؒ کا راستہ آزادی پسند قوموں کیلئے رہنما ہے، آیت اللہ ابراہیم رئیسی

تہران : ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ امام خمینی رح کی وفات کو 34 سال گزرنے کے باوجود وہ آج بھی زندہ ہیں، کیونکہ امام کی میراث، راہ و روش اور کلام زندہ ہے۔ آج امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا راستہ، طرزِ زندگی اور ایرانی قوم اور دنیا کی دیگر آزادی پسند قوموں کیلئے ان کے راہ نما فرامین پہلے سے زیادہ مقبول و پر رونق ہیں۔ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی 34 ویں برسی کی تقریب سے خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ آج ہمیں امام راحل رح کی شخصیت، سیرت، کلام اور ان کی سربراہی میں کامیاب ہونے والے عظیم انقلاب کو جاننا چاہیئے۔انقلابِ اسلامی کی بنیاد امام خمینی نے رکھی اور آج بھی آپ کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔ ہمیں معاشرے میں امام راحل رح کی یاد اور نام کو زندہ رکھنا چاہیئے، کیونکہ کچھ لوگ انقلاب کی یادوں کو مٹانے اور اس کی غلط تبلیغ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لہٰذا اس سعادت مندی کے باعث اور روشن راستے کو جاری و ساری رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ آیت اللہ رئیسی نے مزید کہا کہ امام راحلؒ دین کو ذاتی اور انفرادی اعمال اور احکامات کے سلسلہ کے طور پر نہیں، بلکہ معاشرے کے نظم و نسق کیلئے ایک مکمل، جدید اور ترقی یافتہ نظریہ کے طور پر پیش کرتے تھے اور امام کی اس روش سے، نئے نظام، نئی تہذیب اور دین کے نام پر ایک اسلامی معاشرہ قائم ہو سکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular