Sun Oct 18, 2026

خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

مسئلہ فلسطین مذاکرات نہیں مزاحمت سے حل ہوگا، اسماعیل ہنیه

غزہ : حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیه نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس نے اب ایک نئی شکل اختیارکرلی ہے۔اسماعیل ہنیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قدس، مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کی آزادی کے مسائل مذاکرات کی میز پر حل ہونے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم القدس نے اب ایک نئی شکل اختیار کی ہے اور یہ ایک عظیم تحریک میں بدل گئی ہے۔ اسماعیل ہنیه نے غرب الاردن اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی جانب سے شہادت پسندانہ کارروائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کارروائیوں کی اہمیت اس میں ہے کہ فلسطینی عوام نے استقامت کے راستے کا انتخاب کیا اور یہ مسجد الاقصی میں نماز کی ادائیگی اور ہماری آزادی کیلئے اہم انتخاب ہے۔ فلسطینی عوام نے گزشتہ کئی روز کے دوران ہر جگہ اسرائیل کے مذموم مقاصد اور سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular