
بیروت : حماس نے کہاہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے آپریشن کا مقصد اسرائیل کی طرح مزاحمت کو کچلنا ہے۔ حماس نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی فورسز کا طولکرم میں مزاحمت کاروں کی گاڑی پر گولی چلانے کا اقدام خطرناک حدود تک بڑھنے کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ اقدام اسرائیلی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد مزاحمت کو ختم کرنا اور فلسطینی کاز کو نقصان پہنچانا ہے۔ حماس نے فلسطینی اتھارٹی اور تحریک فتح کی باشعور شخصیات سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ سیکیورٹی فورسز کو فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کو نشانہ بنانے سے باز رکھیں۔ تحریک نے فلسطینیوں سے مزاحمت کے پیچھے ایک اسٹریٹجک انتخاب کے طور پر متحد ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔
ادھر حماس کے ترجمان نے ٹرمپ کے اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کے بیان کو مسترد کردیا۔اور کہا کہ نومنتخب صدر دھمکیاں دینے کے بجائے نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور سفارتی بیانات دیں۔


































