کرکوک، صلاح الدین اور دیالا صوبے کے درمیان موت کے مثلث سے داعش کا صفایا، 738 مربع کلو میٹر سے زائد علاقہ کلیئر،متعدد دہشت گرد ہلاک
ابطال العراق آپریشن کے اہداف حاصل،عراق اور شام کے سرحدی علاقہ میں کارروائی، داعش کیخلاف کسی غیرملکی فوج کی ضرورت نہیں ، عراقی فوج
بغداد (نیوز ڈیسک) عراقی فوج نے کرکوک، صلاح الدین اور دیالا صوبے کے درمیان موت کا مثلث قرار دئے جانیوالے علاقے سے داعش کا صفایا کرکے آپریشن ختم کردیا اور اب صحرائے نینوا میں آپریشن کا آغاز کردیا ہے ، جبکہ عراقی فوج نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اسے دہشت گردی سے مقابلے کے لئے کسی غیر ملکی فوج کی مدد کی ضرورت نہیں،تفصیلات کے مطابق عراقی فورسز نے کرکوک، صلاح الدین اور دیالا صوبے کے درمیان 738 مربع کلو میٹر سے زیادہ کے علاقے کی سرچنگ مکمل کرکے اسے دہشت گردوں سے پاک کر دیا،آپریشن کے دوران بہت سے دہشت گرد مارے گئے اور بڑی تعداد میں گرفتار ہوئے جبکہ ان کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے علاوہ ان کا فوجی ساز و سامان ضبط کرلیا گیا، فوج کے ترجمان بریگیڈیر یحیی رسول نے بتایا کہ ابطال العراق آپریشن کے تمام اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں، جس کے بعد آپریشن ختم کردیا گیا، صحرائے نینوا میں مشترکہ فوجی آپریشن شروع کردیا گیا ہے ،عراق اور شام کے سرحدی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے عراقی فو ج اور حشد الشعبی کے علاوہ انصار المرجع بریگیڈ،مغربی نینوااور صالح الدین آپریشن کمانڈحصہ لے رہے ہیں، عراقی ائرفورس اور انجینئرنگ برانچ بھی آپریشن میں شریک ہیںفوجی ترجمان یحییٰ رسول نے کہا کہ عراقی فورسز ملک کی خود مختاری کے تحفظ کی طاقت و توانائی رکھتی ہیں اور اگر دہشت گرد گروہوں نے شام سے عراقی سرحدوں میں دراندازی کی کوشش کی تو انہیں سخت جواب دیا جائے گا،انہوں نے شام سے ملنے والے سرحدی علاقوں کی سیکیورٹی کو اپنی ترجیحات میں قرار دیا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- 3عراقی صوبوں کا درمیانی علاقہ کلیئر، صحرائے نینوا میں آپریشن…
3عراقی صوبوں کا درمیانی علاقہ کلیئر، صحرائے نینوا میں آپریشن شروع
-
Ilyas - جون 11, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































