Sun Oct 18, 2026

خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ مزاحمت ہے، مذاکرات یا معاہدے نہیں، میجر جنرل حسین سلامی

تہران : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ فلسطین معاہدوں یا مذاکرات سے آزاد نہیں ہوگا۔ آزادی کا واحد راستہ مزاحمت ہے۔امریکی ثالثی میں مذاکرات اور معاہدوں کا مقصد صرف اسرائیل کے لیے وقت خریدنا اور فلسطینی مزاحمتی محاذ کو کمزور کرنا ہے۔ غزہ میں یوم القدس کمیٹی کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں ایرانی کمانڈر نے کہا کہ کیمپ ڈیوڈ، اوسلو اور شرم الشیخ جیسے نام نہاد امن معاہدوں کے نتیجے میں فلسطین آزاد ہوا نہ ہی ہوسکے گا۔ ایسے تمام معاہدے اور سنچری ڈیل جن پر سابق امریکی صدور اور اسرائیلی وزرائے اعظم نے دستخط کئے ان کا مقصد مزاحمت کو پس پشت ڈالنے، مزاحمتی محاذ کو کمزور کرنے، وقت خریدنے اور قوموں کے شعور کو مٹانے کی سازش کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جعلی اور غاصب حکومت کی شکست قریب ، قطعی اور یقینی ہے۔ امریکا دنیا میں اسرائیل کا سب سے بڑا حامی ملک ہے جو اسرائیل کے سنگین اور وحشیانہ جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ امریکا کی ہڈیاں اب بوسیدہ اور کمزور ہوگئی ہیں اور وہ بھی روزبروز زوال اور تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایران فلسطینی عوام کی حمایت میں ثابت قدم ہے، ہم فلسطینیوں کی مکمل فتح تک ان کے ساتھ ہیں۔ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular