
Israeli soldiers operate during a raid in the Nur Shams camp for Palestinian refugees near the city of Tulkarem in the Israeli-occupied West Bank on August 28, 2024. – At least 10 Palestinians were killed in Israeli raids and strikes in several towns in the north of the occupied West Bank, a spokesman for the Red Crescent said on August 28. The operation comes two days after Israel said it carried out an air strike on the West Bank that the Palestinian Authority reported killed five people. (Photo by JAAFAR ASHTIYEH / AFP)
غزہ : قابض صیہونی فوج نے فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ جبکہ مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوان کی کارروائی میں دو اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔
شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں قابض فوج کی گولہ باری سے ایک فلسطینی شہری شہید ہوا جبکہ غزہ کے مشرقی علاقے میں بھی دو فلسطینوں کو گولیاں ماری گئیں۔ خان یونس میں اسرائیلی فضائیہ کی شدید بمباری سے کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی الفتاح کے ارد گرد بمباری کی جس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
ادھر مغربی کنارے کے گاؤں قباطیہ میں فلسطینی نوجوان نے گاڑی سے کچل کر اور خنجر گھونپ کر خاتون سمیت دو اسرائیلی ہلاک کردئے۔ اسرائیلی پولیس نے تعاقب کے بعد حملہ آور فلسطینی کو گولی مار دی۔


































