Sun Oct 18, 2026

خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

امدادی مرکز پر بھوکے پیاسے فلسطینیوں پر فائرنگ سے شہدا کی تعداد 32 ہو گئی

غزہ: صیہونی فوجیوں نے آج ایک بار پھر امدادی مرکز پرجمع بھوکے پیاسے متاثرین پر براہ راست گولیاں برسادیں۔ فائرنگ سے بتیس فلسطینی شہید اور ستر سے زائد زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوجیوں نے رفح میں امداد کے حصول کیلئے موجود متاثرین کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے زخمی کئی فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
صیہونی فوج نے خان یونس میں مکان پر ڈرون سے حملہ کرکے خواتین اور بچوں سمیت بارہ فلسطینی شہید کردئے۔ اس سے پہلے جنگی طیاروں نے غزہ سٹی میں خیمہ بستی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔جبالیہ میں ایک مکان پر حملے میں خواتین اور بچوں سے نو فلسطینی شہید ہوگئے۔ المواسی میں بھی بے گھر خاندانوں کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ شہری شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
خان یونس ۔غزہ سٹی اور جبالیہ میں بھی حملے کرکے کئی فلسطینی شہید کردئے۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد سو تک جاپہنچی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular