
دوحہ: قطر نے ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شرکت کی اسرائیلی میڈیا رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا۔ دوحہ نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اپنی خودمختار خارجہ پالیسی پر زور دیا۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے نے کہا ہے کہ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط ہیں۔ قطر ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی جھوٹی خبریں عوام کو گمراہ کرنے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں۔ قطر نے اپنی خارجہ پالیسی کو خودمختار، متوازن اور سفارتی حل پر مبنی قرار دیا۔ قطری ترجمان نے کہا کہ ملک خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔


































