
اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہجوم کے تشدد کو نہایت سختی سے کچلا جائے گا۔ کسی فرد یا گروہ کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب سے میاں چنوں واقعے کے ذمے داروں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔


































