Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

وزارت مذہبی امور نے گستاخانہ اور فرقہ وارانہ مواد کی نشاندہی کےلیے اکاونٹس بنادیئے

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزارت کے ویب ایویلیوایشن سیل نے دو برسوں کے دوران گستاخانہ، فرقہ واریت اور غیر اخلاقی مواد کے 6 لاکھ سوشل میڈیا لنکس کی اطلاع پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو دی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے تمام پہلوؤں سے مواد کا جائزہ لینے کے بعد لنکس کو بلاک کرنے کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو بھیجا، جبکہ مزید کارروائی کیلئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے نیشنل ریسپانس سینٹر فار سائبر کرائم کو بھی کارروائی کی سفارش کی گئی۔ ویب ایویلیوایشن سیل کے فوکل پرسن محمد عمر بٹ نے کہا کہ وزارت نے ہمیشہ معاشرے کے تمام طبقات میں باہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ویب ایویلیوایشن سیل کے ای میل reportblasphemy@mora.gov.pk، فیس بک پیج www.facebook.com/mora.official اور واٹس ایپ نمبر 03063332555 پر نشاندہی کی جا سکتی ہے، سوشل میڈیا پر بے حرمتی کے مواد کی لعنت کو روکنے کیلئے عوامی حمایت ایک انتہائی اہم عنصر ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular