
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کی شہریت ختم کرنے کا بل منظور کرلیا اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کی شہریت یا رہائش کو منسوخ کرنے کے بل کی منظوری دے دی۔ اس قانون کے تحت اسرائیل کو کسی بھی فلسطینی کی شہریت منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔ اسرائیل کی پارلیمنٹ میں فلسطینوں شہریوں کے حقوق پامال کرنے والے بل کی حمایت میں 71 ارکان نے ووٹ ڈالے جبکہ 9 ارکان نے مخالفت کی۔اسرائیلی پارلیمنٹ کے مسلمان رکن احمد طیبی نے بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ نسل پرستانہ قانون سازی ہے۔


































