Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال کو آگ لگادی، مریض اور عملے کے متعدد افراد شہید اور گرفتار

غزہ : صیہونی فوج نے شمالی غزہ کے آخری جزوی فعال کمال عدوان اسپتال کو زبردستی خالی کروانے کے بعد آگ لگادی۔ صیہونی فوج نے انسانیت کو پاؤں تلے روندتے ہوئے گذشتہ روز کمال عدوان اسپتال میں درندگی کا بدترین مظاہرہ کیا۔ بڑی تعداد میں اہلکار اسپتال میں گھس گئے اور تباہی مچائی۔
اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ کے اسپتال پر دھاوا بول دیا۔ ساڑھے تین سو افراد کو جبری طور پر باہر نکال دیا اور اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت عملے کو حراست میں لے لیا گیا۔ صیہونی درندگی کے نتیجے میں عملے کے کئی افراد اور مریض شہید ہوگئے۔
ادھر صیہونی فوج نے غزہ سٹی کو نشانہ پر رکھ لیا دومکانات اور خیموں کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں چودہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
بیت حنون پر حملے میں بھی تین فلسطینی جان سے گئے۔ گذشتہ روز شیخ رضوان میں اسرائیلی حملے سے تباہ گھر سے 15میتیں نکال لی گئیں۔باقی ابھی بھی ملبے کے نیچے لاپتہ ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular