
اسرائیلی فوج سرحد پرموجود سڑکیں کھولنے، سیکیورٹی کے حوالے سے رکاوٹیں بڑھانے اور فیلڈ میں جنگ کیلئے تیار رہنے کی بھرپور تیاری کررہی ہے
شمالی سرحدوں پر انجینئرنگ یونٹس تعینات،نگرانی کیلئے جدید وسائل ،سینسر کے استعمال اور دیگر آلات کی تنصیب، جنگ کے تناظرمیں 72 گھنٹے کی مشقیں
مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک) اسرائیلی فوج نے لبنان اور شام کی سرحد پرشمالی علاقے میں جنگی صورتحال کے تناظرمیں عسکری سرگرمیاں بڑھا دی ہیں،
صہیونی فوج کاکہنا ہے کہ وہ شام اور لبنان کی سرحد پر کسی بھی ٹکرا? یا جنگ کیلئے تیار ہے، شمالی سرحد پر تعینات فوجی یونٹس کسی بھی خطرناک منظر نامے سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار رکھے ہوئے ہیں، فوج سرحد پرموجود سڑکیں کھولنے، سیکیورٹی کے حوالے سے رکاوٹیں بڑھانے اور فیلڈ میں جنگ کیلئے تیار رہنے کی بھرپور تیاری کررہی ہے ، فیلڈ آرگنائزیشن کے شعبے میں حالیہ ماہ میں شمالی سرحدوں پر انجینئرنگ یونٹس تعینات کردئے گئے ہیں ،جنگی تیاریوں کا سلسلہ اب بھی ہو رہے ہیں، اس فریم ورک کے تحت ، سرنگ کو پتا چلانے اور ان کی نگرانی کے لیے جدید وسائل ،سینسر کے استعمال اور دیگر آلات کی تنصیب شامل ہے، اس کے علاوہ فوج شام اور لبنان کی سرحد پر ممکنہ محاذ آرائی کی صورت میں تربیتی مشقیں بھی کرچکی ہے حال ہی میں لبنان اور شام کی سرحد پر جنگ کے تناظرمیں 72 گھنٹے کی مشقیں کی گئیں، شام کی سرحد پر وادی گولان میں پیادہ فوج، آرٹلری اور انجینئرنگ اسکواڈ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔


































