Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کو خون میں نہلادیا، فضائی بمباری میں 12 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ: صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ کو خون میں نہلادیا۔ فضائی حملے میں بارہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے غزہ۔ رفاہ اور خان یونس کے علاقے لرز اٹھے۔ اسرائیلی طیاروں نے دونوں شہروں میں رہائشی عمارتوں پر حملہ کیا۔ اسرائیل کی صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ حملے میں اسلامی جہاد کے رہنماء، ان کے فوجی کمپاؤنڈ اور ہتھیاروں کی تیاری کے مقامات سمیت دس اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔حملے میں 40 طیاروں اور ڈرونز نے حصہ لیا۔ اسلامی جہاد نے اپنے تین کمانڈروں جہاد الغنام، خلیل البہتینی، طارق عزالدین اور ان کے بیوی اور بچوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ خلیل بہیتینی اسلامی جہاد کے سینئر ترین کمانڈر تھے۔ فضائی حملوں کے بعد صیہونی وزیر دفاع نے جنوبی اسرائیل میں خصوصی حالت نافذ کرتے ہوئے غزہ کی اسرائیل سے جڑی سرحد بند کردی ہے۔ جوابی کارروائی کے پیش نظر اسرائیل نے اپنے جنوبی علاقے کے شہریوں کو بم شیلٹرز میں رہنے کا مشورہ دیا ہے اور علاقے میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular