
تہران: ایران میں حکومت مخالف احتجاج کی ایک تصویر اشتہاری ویڈیو میں دکھانے پر ایرانی وزیر خارجہ نے احتجاجاً ہندوستان کا دورہ منسوخ کردیا۔ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان جس ایونٹ میں شرکت کرنے ہندوستان جارہے تھے اس کی پروموشن ویڈیو میں ایران میں بیرونی ایما پر ہونے والے پرتشدد احتجاج کی تصویر لگائی گئی تھی۔ تصویر میں ایرانی خاتون مھسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت پراحتجاجاً ایک خاتون اپنے بال کاٹ رہی ہیں۔ یہ پروموشن تصویر عالمی سطح پر وائرل ہوئی تھی۔ یہ تصویر ویڈیو میں صرف دو یا تین سیکنڈ تک رہی۔


































