Sun Oct 18, 2026

یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

روزانہ کی خبریں

بھارتی حکومت نے پاکستان کے راستے امدادی گندم افغانستان بھجوا دی

لاہور : بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد امدادی گندم براستہ واہگہ بارڈر افغانستان بھجوا دی۔ انڈیا سے 2500 ٹن کی امدادی گندم کے 50 ٹرک گذشتہ روز پاکستان کی سرحد میں داخل ہوئے جو طورخم سرحد کے راستے واپس افغانستان جائیں گے۔ انڈیا میں تعینات افغان سفیر فرید ماموند زئی نے ٹویٹ میں انڈین حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسے موقع پر فراخ دلی کا ثبوت دیا جب دو کروڑ سے زیادہ افغان عوام کو بحران کا سامنا ہے۔
گذشتہ ہفتے پاکستانی عہدیداروں نے کہا تھا کہ انڈیا کو براستہ واہگہ افغانستان گندم ترسیل کی اجازت دی جائے گی جہاں لاکھوں کی تعداد میں افراد کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا تھا کہ انڈیا کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت افغانستان سے ٹرک اٹاری واہگہ کے راستے انڈیا میں داخل ہوں گے جہاں سے وہ گندم لے کر واپس روانہ ہوں اور طورخم سرحد سے افغانستان جائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular