
غزہ : حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مقبوضہ علاقوں میں قابض صیہونیوں کی جانب سے پرچم ریلی کے انعقاد پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے شمال سے لے کر جنوب سے نام نہاد پرچم کی حفاظت کے نام پر ایمرجنسی نافذ کی ہے۔ اس اقدام سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صیہونی حکومت کی سیکیورٹی ناکام ہوگئی ہے۔ ہنیہ نے مزید کہا کہ دشمن سے لڑائی جاری رہے گی۔ اس جنگ کا اختتام مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینیوں کی اپنے گھروں میں واپسی پر ہی ہوگا۔ انہوں واضح کیا کہ قابض صیہونیوں کی جانب سے بیت المقدس کےعلاقے کا محاصرہ کرنا دلیل ہے کہ صیہونی آبادکار فلسطینیوں کی استقامت سے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ یہ فلسطینی عوام کے مضبوط عزم کی علامت ہے۔


































