
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ابراہیمی معاہدہ درحقیقت سرنڈر کی دستاویز ہے، غاصبانہ فیصلے کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائےگا۔ ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ایک بار پھر مسلم ممالک کے بازو مروڑ رہے ہیں، بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کو قانونی شکل دینے کا غاصبانہ فیصلہ تسلیم نہیں، وزیراعظم شہبازشریف ٹرمپ کے ناجائز مطالبے کو مسترد کرنے کا اعلان کریں۔


































