
صنعا: عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے سال بھی یمن میں انسانی صورتحال نازک بنی رہے گی۔ جنگ بندی کے فقدان اور اقتصادی اور موسمیاتی بحرانوں کی سنگینی نیز فنڈز دستیاب نہ ہونے کے باعث اگلے سال بھی یمن کی انسانی صورتحال بہتر نہیں ہوسکے گی۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی رپورٹ کے مطابق، یمن میں تقریباً 2 کروڑ 16 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہوگی۔ یمن میں ریڈ کراس کمیٹی کی سربراہ کترینا رٹز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یمن میں آٹھ سال سے جاری جنگ اور اقتصادی مسائل نے اس ملک کے عوام کو بے پناہ مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔


































