Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

انسانی حقوق کونسل امریکی زیر قیادت مٹھی بھر ریاستوں کے آلہ کار میں تبدیل ہو چکی ہے، ایرانی وزیرخارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو پرامن مظاہروں کا نہیں بلکہ دہشت گرد جماعتوں کا سامنا ہے۔ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کےاجلاس ڈے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو فروغ دینے والےعناصر کی بدنیتی پر مبنی مداخلت کے بعد پرامن شہری پرتشدد ہو گئے۔ مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے ہر شخص کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ہمارے لیے انسانی حقوق کا احترام ایک اہم قدر ہے جو ہمارے عقائد میں پیوست اور جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے امریکا اور اس کی زیرقیادت مٹھی بھر ریاستوں کی جانب سے انسانی حقوق کے تصور میں اپنے سیاسی مقاصد کے مطابق ہیر پھیر کرنے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ ان مٹھی بھر ریاستوں نےکونسل سمیت انسانی حقوق کے اداروں کو خارجہ پالیسی کے ایک آلے میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے میکانزم حقیقی مکالمے، تعمیری بات چیت اور قابل احترام تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کےفروغ اور تحفظ میں کردار ادا کرسکتےہیں۔ایرانی وزیرخارجہ نے کہاکہ انسانی حقوق کونسل کو لوگوں کےمساوی حقوق اور خود ارادیت کےاصول کےاحترام کی بنیاد پر اقوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔ جبکہ عملی طور پر کونسل کو کچھ ایسے ایجنڈے اختیار کرنے پرمجبور کیا گیا ہے جو نہ تو ایسے مقاصد اور اصولوں کو پورا کرتے ہیں اور نہ ہی وہ قوموں کے درمیان دوستانہ تعلقات میں حصہ ڈالتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular