
ماسکو: نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے خبردار کیا ہے کہ ہتھیاروں کے کنٹرول کا عالمی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق کانفرنس سے خطاب میں نیٹو سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے روس اور چین کی سرزنش کرتے ہوئےخبردارکیا کہ عالمی نظام جس نے کبھی ہتھیاروں کے تیزی سے پھیلاؤ کو محدود کیا تھا معدومی کے خطرے سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایک دوراہے پر کھڑے ہیں ایک طرف بین الاقوامی ہتھیاروں کے کنٹرول کے نظام کا خاتمہ اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا غیر محدود پھیلاؤ ہے، جس کے بہت خطرناک نتائج ہیں۔ تاہم ایک متبادلہ راستہ بھی ہے۔ انہوں نے روس اور چین کے طرز عمل پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ 2035 تک چین کے پاس 1500 ایٹمی ہتھیار ہوں گے۔وہ اپنی صلاحیتوں کے بارے میں بغیر کسی شفافیت کے اپنے جوہری اسلحہ خانہ میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔


































