
لندن : برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ حماس کو قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں چالیس روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی گئی ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں بات کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نےکہا کہ حماس کے سامنے موجودہ تجویز میں ممکنہ طور پر ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ امید ہے کہ حماس تجویز کو قبول کرلے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک تمام قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔ کیمرون کا یہ بھی کہنا ہے کہ حماس کی قیادت اور سات اکتوبر حملے کے ذمہ دار غزہ سے نکل جائیں تاکہ دو ریاستی حل کے لیے راہ ہموار ہوسکے۔


































