
تہران : پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے ترجمان علی محمد نائینی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ ان کی میت پہلے قُم لائی گئی اور وہاں سے تدفین کیلئے کاشان بھیج دیا گیا۔ علی محمد نائینی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں میں شہید ہوگئے تھے۔


































