Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تشیع جنازہ کربلا و نجف میں 9 جولائی کو ہو گی

بغداد : عراقی حکام کے مطابق شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے کا مرکزی جلوس بدھ آٹھ جولائی کو نجف اور کربلا میں نکالا جائے گا۔ تقریبات میں لاکھوں عراقیوں اور غیر ملکی وفود کی شرکت متوقع ہے۔ تقریبات کی انتظامی میڈیا کمیٹی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل سعد معن کے مطابق شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی منگل کی سہ پہر نجف پہنچے گا، جہاں ایران اور عراق کے اعلیٰ حکام کی مشترکہ سرکاری تقریب منعقد ہوگی۔ ان کے مطابق عوامی جنازے کا جلوس بدھ کی صبح چھ بجے کوفہ سے نجف کی جانب روانہ ہوگا، جبکہ شام چار بجے کربلا میں امام حسینؑ اور حضرت ابوالفضل العباسؑ کے روضوں سے بھی گزارا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کے سرکاری وفود بھی ان تقریبات میں شریک ہوں گے اور زائرین کی خدمت کے لیے عراقی مواکب سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ عراقی اربعین کمیٹی جنازے کی تقریبات کی نگرانی کر رہی ہے، جبکہ لاکھوں سوگواروں کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی اور انتظامی اداروں کو مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات آئندہ چند روز میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular