
تہران: شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے جسد خاکی امام خمینیؒ حسینیہ منتقل کردیا گیا۔ اپنے عظیم قائد کے آخری دیدار کیلئے لاکھوں افراد امڈ آئے۔ آج تہران کے حسینیہ امام خمینیؒ میں سرکاری تقریب ہوگی۔ جس میں دنیا بھر کے عالمی رہنما، اعلیٰ حکام، مذہبی شخصیات اور علماء کرام اپنی تعزیت پیش کریں گے۔ عوام کل اور پانچ جولائی کو اپنے قائد کا آخری دیدار کریں گے۔
نماز جنازہ کل قم کی مسجد جمران میں ادا کی جائے گی۔ چھ جولائی کو پورے تہران میں تشیع جنازہ ہوگی۔ سات جولائی کو قم میں تشیع جنازہ ادا کی جائے گی جس میں مراجعین عظام اور علمائے کرام شرکت کریں گے۔ آٹھ جولائی کو جسد خاکی نجف اور کربلا لے جایا جائے گا اور پھر نو جولائی کو جسد خاکی واپس ایران لا کر مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے پہلو میں سپردِ خاک کیا جائے گا، جلوس جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔


































