Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی محنت کا ثمر آج آئی ایس او کی صورت میں موجود ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیر اہتمام سفیر انقلاب، بانی آئی ایس او پاکستان ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی برسی کی مناسبت سے موسسہ شہید عاف الحسینی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت ساجد شاکری نے حاصل کی، ذاکر علی اسدی نے ترانہ شہادت پیش کیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلباء کو دین اور مکتب کی طرف دعوت دیتے تھے، اس لیے کہ ہماری نوجوان نسل گمراہ نہ ہو، دین سے دور نہ ہو، دین کے دائرے میں رہے۔ شہید ڈاکٹر جیسی سوچ و فکر رکھنے والے اشخاص کہاں سے پیدا ہوتے ہیں، یقیناً اس کا جواب کربلا ہے۔
شہید ڈاکٹر غیور تھے، انہوں نے کالج اور یونیورسٹیوں میں ایسی نہضت شروع کی، جس کا ثمر آج آئی ایس او کی صورت میں موجود ہے۔ شہید ڈاکٹر نے کبھی یہ نہیں کہا کہ اس وقت حالات سازگاز نہیں بلکہ ہمیشہ وقت سے آگے رہے اور جو شخص وقت سے آگے ہوتا ہے، وہی قوم کو لیڈ کرتا ہے، شہید ڈاکٹر سکوت توڑنے والے شخص تھے، جمود توڑنے والے شخص تھے، قوم نے انہیں علامہ مفتی جعفر حسین کے دور میں دیکھا، ہر میدان میں دیکھا، وہ ہمیشہ حاضر رہتے تھے، وہ کبھی میدان سے غائب نہیں رہے، ڈاکٹر شھید نڈر، بہادر، شجاع، جواں مرد اور باوفا تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شہید نے آئی ایس او کی بنیاد رکھنے کے بعد گلگت بلتستان سے لیکر بلوجستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ ہر جگہ تشیع کی شناخت کروائی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر آئی ایس او کو شجرہ طیبہ کہتے تھے، نوجوانوں پر مشتمل تنظیمیں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتی ہیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک عزیز پاکستان کو توڑنے کے لیے ملک میں مذہبی، لسانی، علاقائی اور مختلف طریقوں سے فساد برپا کئے جا رہے ہیں۔ پاکستان کو معاشی لحاظ سے کمزور کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ آخر میں وطن عزیز پاکستان کی استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular