
راولپنڈی : پاکستان فوج میں پہلی بار کسی ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے رینک پر ترقی ہوئی ہے۔ کیلاش کمار فوج میں لیفٹیننٹ کرنل بننے والے پہلے ہندو افسر ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں ترقی پانے والے ہندو افسر کی پوسٹ لگاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے لئے فخر ہیں۔ پاک فوج زندہ باد۔


































