Mon Oct 26, 2026

امریکا مخالف لولا دی سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب لانا نسیبہ اقوامِ متحدہ کا سربراہ بننے کی کوشش سے گریٹر اسرائیل منصوبہ آگے بڑھا رہی ہیں، قالیباف پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملیں گے فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں کے بعد سینکڑوں مظاہرین گرفتار ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں تھے، آبنائے ہرمز پر ایران کو ویٹو پاور حاصل ہے، اوباما کا اعتراف جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونی ضروری ہے، عراقچی ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا علاقائی سالمیت کے خلاف جارحانہ اقدام کا ناقابل تصور جواب دیں گے، قالیباف ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم

روزانہ کی خبریں

شادی ہال میں آگ انتہائی غفلت کی وجہ سے لگی، عراقی حکومت

بغداد: عراقی حکومت نے شادی کی تقریب میں آگ لگنے کو انتہائی غفلت اور حفاظتی اقدامات کی کمی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ عراق کے شہر نینوا کے پر ہجوم شادی ہال میں آگ لگنے سے 113 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔ وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں جس کے مطابق آگ حادثاتی اور غیر ارادی تھی اور یہ انتہائی لاپرواہی کی وجہ سے لگی۔ انہوں نے کہا کہ آگ پکڑنے والے سجاوٹی سامان نے آگ کو تیزی سے پھیلنے میں مدد ملی اور شادی ہال کو آگ کے گولے میں تبدیل کردیا۔ وزیر داخلہ نےکہا کہ شادی ہال میں 400 افراد کی گنجائش تھی لیکن ہال کے مالک اور عملے نے 900 لوگوں کو پنڈال میں جانے کی اجازت دے دی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ آگ نے شادی ہال کے اندر لوگوں کو پھنسا دیا اور امدادی ٹیموں کو ان تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑی کیونکہ باہر نکلنے کے دروازے کم اور چھوٹے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular