
تہران : ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب تمام فریقوں کو اپنے وعدوں اور معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ وعدوں کی پاسداری سے انکار کرنیوالوں کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔ باقر قالیباف نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدے صرف اسی صورت کامیاب ہو سکتے ہیں جب تمام فریق اپنی ذمہ داریاں دیانت داری سے پوری کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی قابل قبول نہیں ہوگی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے آرٹیکل فائیو کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمدورفت کے لیے کھولنے کے انتظامات کا ذکر موجود ہے۔


































