
تہران: ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران اب دشمنوں کے لیے آسان ہدف نہیں رہا۔ ایران کو دھمکانے اور نتائج سے بچ نکلنے کا دور ختم ہو چکا ہے۔ امام خمینی رح کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ دو جنگی محاذوں کے تجربے نے ثابت کر دیا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا مؤثر اور سخت جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ امام خمینی رح نے ایرانی عوام کو طاقتور ممالک کی دھونس اور بالادستی کے سامنے پسپائی اختیار نہ کرنے کا درس دیا تھا۔ ان کے بقول اگر ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو اس کا جواب فیصلہ کن، متناسب اور ایسا ہوگا جس پر حملہ آور کو پچھتانا پڑے گا۔


































