
تہران: ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا دور ختم ہو چکا ہے۔ ایران کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مسلسل مزید حملوں کی دھمکیاں دے رہا ہے اور ایرانی تیل پر پابندیاں دوبارہ نافذ کر چکا ہے۔ قالیباف نے جنوبی ایران پر حملوں اور لبنان پر جاری صیہونی جارحیت کو بھی امریکی خلاف ورزیوں میں شامل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اقدامات سے اعتماد کی فضا متاثر ہوئی ہے اور کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔


































