Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

امارات امریکا کی زیر قیادت خلیجی سمندری اتحاد سے علیحدہ

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے امریکا کی زیر قیادت خلیجی سمندری اتحاد کے ساتھ کام روک دیا۔ یو اے ای کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس اقدام کی کوئی وجہ بتائے بغیر کہا کہ متحدہ عرب امارات نے دو ماہ قبل اڑتیس ملکی کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں اپنی شرکت واپس لے لی ہے۔ امریکا کی زیر قیادت خلیجی سمندری اتحاد بحری جہازوں کی حفاظت کرتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اماراتی بحری جہازوں کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر امارات نے امریکا سے اظہار ناراضی کیا تھا۔ امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ تمام شراکت داروں کے ساتھ موثر سیکیورٹی تعاون کے بارے میں جائزے کے نتائج کی روشنی میں کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات نے یہ بھی کہا کہ وہ علاقائی سلامتی اور استحکام کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے ساحلوں کے قریب نیوی گیشن کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت اور سفارتی مشغولیت کے لیے پرعزم ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular