
کابل : طالبان نے خواتین کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنے پر بھی پابندی لگادی۔ افغان وزارت اعلیٰ تعلیم نے طالبات کی اعلیٰ تعلیم کی معطلی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ وزیر برائے اعلٰی تعلیم ندا محمد ندیم کی جانب سے دستخط شدہ مراسلہ تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو بھیجا گیا ہے۔ حکم نامے کے تحت خواتین کےلیے اعلیٰ تعلیم تاحکم ثانی معطل رہے گی۔ اعلیٰ تعلیم پر پابندی ہزاروں طالبات کے یونیورسٹی کے داخلے کے امتحانات میں بیٹھنے کے تین ماہ سے بھی کم وقت کے بعد لگائی گئی ہے۔ امریکا اور برطانیہ نے افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کی مذمت کی ہے۔


































