
مسقط: ایران نے خبردار کیا ہے کہ جوہری معاہدے پر مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا نہیں رہے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے عمان کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جوہری معاہدے پر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کیا جائے۔ مذاکرات کا موقع ہمیشہ برقرار رہنے والا نہیں ۔امریکا اور مغرب کا منافقانہ اور غیر حقیقت پسندانہ رویہ نہ بدلا تو مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے مذاکرات کی کھڑکی بند نہیں کی لیکن اگر مغربی ممالک اپنے منافقانہ اور مداخلت پسندانہ رویے کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ تو ہم کسی اور سمت کی طرف بڑھیں گے ۔ ایرانی وزیرخارجہ نے کہا یورپی یونین خارجہ پالیسی کےسربراہ جوزف بورل سےملاقات ہوئی جس میں 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی پربات ہوئی ایران مذاکرات پابندیوں پر خاتمے سے مشروط کررہا ہے۔


































