Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایرانی آئل ٹینکرز ونیزویلا پہنچانے کاعمل جہاد ی اقدام، ملک کو سرفراز کردیا(ولی امر مسلمین)

آپ نے عظیم کارنامہ انجام دیا ، آپ کا اقدام جہادی اقدام تھا، ملک کو سربلند کر دیا،ولی امر مسلمین کا آئل ٹینکرز ونیزویلا پہنچانے والے عملے کے نام پیغام
جہازوں کا کامیاب مشن استقامتی حکمت عملی کا نتیجہ ہے، سیکریٹری قومی سلامتی، امریکی جھنجلاہٹ ،ایران کے 125جہازوں اور تیل ٹینکرو ں پر پابندی لگادی
تہران(نیوز ڈیسک)ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے تیل سے بھرے آئل ٹینکرز ونیزویلا پہنچانے والے جہازکے عملے کے اقدام کا جہاد ی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے اقدام نے ملک کو سرفراز کردیا،جہاز کے کپتانوں اور عملے کے نام پیغام میں ولی امر مسلمین نے کہاکہ آپ نے عظیم کارنامہ انجام دیا ، آپ کا اقدام جہادی اقدام تھا، آپ نے ملک کو سربلند کر دیا،یاد رہے کہ ایران نے امریکا کی غیرقانونی پابندیوں کو توڑتے ہوئے تیل سے بھرے 5 آئل ٹینکرزکامیابی سے ونیزویلا پہنچائے تھے، تیل ملنے کے بعد کاراکاس حکومت نے اس کی پورے ملک میں فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے ایرانی تیل بردار جہازوں کے کامیاب مشن کو استقامتی حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ کہ ایران کا محاصرہ کرنے کا خواب دیکھنے والے احمق آج ایران کی طاقت کے حصار میں پھنس گئے ہیں، ٹرمپ اور ان کے خصوصی نمائندے برائین ہک کی مذاکرات کیلئے درخواستیں ہمارے دعوے کا ثبوت ہیں،ادھر امریکا نے ایران کے جہازوں کی کامیاب مہم کے بعد انتقام کے طور پر متعدد ایرانی بحری جہازوں پر پابندی لگادی، امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے 125بحری جہازوں اور تیل ٹینکروں کو پابندیوںکی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular